امریکہ و کینیڈا

3 امریکی ریاستوں میں ہندوستانیوں کا احتجاج

ہندوستانی امریکیوں نے منی پور میں جاری نسلی تشدد کی مذمت کرنے ویک اینڈ پر 3 امریکی ریاستوں کیلیفورنیا‘ نیوجرسی اور میساچوسٹس میں احتجاج کیا۔

واشنگٹن: ہندوستانی امریکیوں نے منی پور میں جاری نسلی تشدد کی مذمت کرنے ویک اینڈ پر 3 امریکی ریاستوں کیلیفورنیا‘ نیوجرسی اور میساچوسٹس میں احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وباکا پھیلاؤ پھر شروع
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ
منی پور میں انسانیت سوز واقعات مودی حکومت کے ماتھے پر بد نما داغ: صدر مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن
غیر معمولی تشدد نے عوام کی زندگیوں کو تباہ کردیا: سونیا گاندھی
کیلی فورنیا میں اسکولی طلباء میں لڑائی، چاقوسے حملہ

کیلیفورنیا میں ہندوستانی امریکی‘ اوکلینڈسٹی ہال کی سیڑھیوں پر جمع ہوئے۔ یہاں احتجاج مختلف ایڈوکیسی گروپس نے کیا جن میں نارتھ امریکن منی پور ٹرائبل اسوسی ایشن (این اے ایم ٹی اے)‘ انڈین امریکن مسلم کونسل (آئی اے ایم سی) اور امبیڈکر کنگ اسٹڈی سرکل شامل ہیں۔

نیو جرسی میں انڈین امریکن مسلم کونسل نے احتجاج کیا جس میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں اور نسلی پس منظر رکھنے والوں نے حصہ لیا۔ مقامی گرجاگھروں کے ارکان بھی موجود تھے۔

یونائٹیڈ تلگو کرائسٹ چرچ کے نمائندہ پاسٹر پریم کنکنالہ نے کہا کہ آئیں اور متحد ہوکر خواتین اور اقلیتوں کے تحفظ کے لئے آواز اٹھائیں۔

بوسٹن (میساچوسٹس) میں بھی کئی ہندوستانی امریکیوں نے احتجاج کیا۔ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مداخلت کی اپیل کی۔