مہاراشٹرا

مہاراشٹرا نااہلی مسئلہ، سپریم کورٹ میں جلد سماعت

سپریم کورٹ 30 نومبر کو شیوسینا کے اُدھو ٹھاکرے گروپ اور این سی پی کے شردپوار بلاک کی درخواستوں کی سماعت کرنے والی ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ 30 نومبر کو شیوسینا کے اُدھو ٹھاکرے گروپ اور این سی پی کے شردپوار بلاک کی درخواستوں کی سماعت کرنے والی ہے۔

ان درخواستوں میں اسپیکر مہاراشٹرا اسمبلی کو یہ ہدایت دینے کی گزارش کی گئی ہے کہ بعض ارکان ِ اسمبلی کو نااہل قراردینے کا فیصلہ جلد کردیا جائے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ 2 علیحدہ درخواستوں کی سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ دسہرہ کی ایک ہفتہ طویل تعطیلات کے بعد پھر سے کھلنے والی ہے۔

17 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے اسپیکر مہاراشٹرا اسمبلی راہول نارویکر کو آخری مہلت دی تھی کہ وہ جلد تصفیہ کردیں۔