انٹرٹینمنٹ

تلگوفلم آر آر آر کے گیت ناٹو ناٹو کو بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام ایوارڈ

تلگوفلم آرآرآر کے گیت ناٹو ناٹونے آسکر 2023 کے فورابعدبالی ووڈ لائف ڈاٹ کام ایوارڈ بھی حاصل کرلیاہے۔

نئی دہلی: تلگوفلم آرآرآر کے گیت ناٹو ناٹونے آسکر 2023 کے فورابعدبالی ووڈ لائف ڈاٹ کام ایوارڈ بھی حاصل کرلیاہے۔

آرآرآرفلم کے گیت ناٹوناٹو کے نغمہ نگار چندربوس نے آرآرآرفلم کی پوری ٹیم کی طرف سے جنوبی ہندکے بہترین نغمے کے لیے بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام ایوارڈ 2023 قبول کیا اور مداحوں کے لیے ایک خاص پیغام مشترک کیا۔انھوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ“دنیا آرآرآر گانے پر رقص کر رہی ہے۔

اس گانے نے آسکر 2023 جیت کر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اس نے اکیڈمی ایوارڈز اور گولڈن گلوب ایوارڈز میں بھی بہترین اوریجنل گانے کا ایوارڈ جیتاہے۔ اور بس یہی نہیں، یہاں اپنے ملک میں، گانے نے بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام ایوارڈز 2023 حاصل کیاہے۔

بہترین سانگ – ساؤتھ زمرے میں نامزد، یہ گانا مداحوں اور جیوری کے زیادہ سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ واضح طور پر فاتح رہا۔”یہ نغمہ ایم ایم کیروانی نے کمپوزکیا ہے، جسے چندربوس نے لکھا ہے اور تیلگو کے دو بڑے ستاروں، جونیئر این ٹی آر اور رام چرن پر فلمایاگیاہے۔

فلم آرآرآر کی ریلیز سے پہلے ہی ٹیزر سامنے آنے کے بعد سے ہی اس گانے نے دھوم مچارکھی ہے۔ اس تازہ ترین ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، نغمہ نگار چندربوس نے کہا،“بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام نے بہترین گانے کا ایوارڈناٹوناٹو کو دیا ہے۔ میں بہت پرجوش اور خوش ہوں۔

آسکر کے فوراً بعد بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام کا ایوارڈ جیتنا خاص ہے۔ میں بالی ووڈ لائف ڈاٹ کا م جیوری اور مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔”