دھارواڑ میں کار درخت سے ٹکراگئی، 7 افراد کی موت

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین زخمیوں نے ہبلی کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا۔

دھارواڑ: کرناٹک کے دھارواڑ ضلع میں ہفتہ کی صبح ایک کار کے درخت سے ٹکرانے سے کم از کم سات افراد کی موت اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین زخمیوں نے ہبلی کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو کے آئی ایم ایس میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے بتایاکہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب متاثرین شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ تمام مہلوکین بیناکن ہلی گاؤں کے رہنے والے تھے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے نام اننیا (14)، ہریش (13)، مہیشور (11)، شلپا (34)، نیلاوا (60)، مدھوشری (20) اور شمبھو لنگایا (35) ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button