شمالی بھارت

آر ایس ایس اور بی جے پی سکھوں کے معاملات میں دخل دینا بند کریں: ایس جی پی سی

لیکن افسوس کی بات ہے کہ بی جے پی کی حکمرانی والی مرکزی حکومت اور بی جے پی لیڈرس ایس جی پی سی کے معاملات کو الجھانے کے لئے براہ راست مداخلت کر رہے ہیں۔

امرتسر: شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے جنرل سکریٹری بھائی گرچرن سنگھ گریوال نے منگل کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کو ایک خط لکھ کر آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے غیر ضروری مداخلت کو روکنے کے لئے کہا۔

ایس جی پی سی کے یوم تاسیس کے موقع پر لکھے گئے خط میں بھائی گریوال نے سخت الفاظ میں لکھا ہے کہ ایس جی پی سی عظیم قربانیوں کے بعد وجود میں آئی اور اس کے قیام کے لئے شروع کی گئی جدوجہد نے ملک کی آزادی کی بنیاد ڈالی۔

لیکن افسوس کی بات ہے کہ بی جے پی کی حکمرانی والی مرکزی حکومت اور بی جے پی لیڈرس ایس جی پی سی کے معاملات کو الجھانے کے لئے براہ راست مداخلت کر رہے ہیں۔ اس مداخلت کی ایک واضح مثال 9 نومبر کو ایس جی پی سی کے عہدیداروں کے سالانہ انتخاب کے دوران سامنے آئی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی زیر اقتدار ہریانہ حکومت اور آئینی عہدوں پر فائز بی جے پی لیڈروں نے ایس جی پی سی انتخابات میں براہ راست مداخلت کی۔

مسٹرگریوال نے مسٹر بھاگوت کولکھا، ’’اگر یہ (مداخلت) آپ کے علم کے بغیر ہو رہی ہے تو آپ کو فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے اور اگر یہ آپ کے علم میں ہے تو یہ آپ کی تنظیم (آر ایس ایس) کے لئے آپ کے نظریاتی نقطہ نظر پر غور کرنے کا صحیح وقت صحیح ہے۔ ‘‘