دھان کی خریداری کے مسئلہ پر ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ کی ڈرامہ بازی ختم:ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہا کہ دھان کی عدم خریداری سے کسانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ پریشانی میں مبتلا ہیں۔ کئی کسانوں کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہورہی ہے۔ دوسری طرف سردی میں کسان سڑکوں پر ٹھٹھرتے ہوئے دھان کی حفاظت کررہے ہیں۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہاکہ دھان کی خریداری کے مسئلہ پر ٹی آر ایس اراکین کی ڈرامہ بازی ختم ہوگئی ہے۔ آج نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی جدوجہد پر پانی پھیرنے کے لیے ٹی آر ایس اور بی جے پی نے ڈرامہ بازی کی۔ دونوں جماعتوں نے پہلے ہی طے پائے معاہدہ کے مطابق دس بارہ دنوں تک احتجاج کا ناٹک رچا۔

 آج ٹی آر ایس کی جانب سے پارلیمنٹ کے مکمل سرمائی اجلاس سے دور رہنے کا اعلان کانگریس کی جانب سے ظاہر کیے جارہے خدشات کو درست ثابت کردیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ٹی آر ایس سربراہ کو ہدایت جاری کی گئی، جس کے بعد تمام ٹی آر ایس اراکین پارلیمنٹ کو حیدرآباد طلب کرلیا گیا ہے۔ صدر ٹی پی سی سی نے کہا کہ اگر ٹی آر ایس اور کے سی آر کسانوں کے مسائل حل کروانے واقعی سنجیدہ ہیں تو شعبدہ بازی کرنے کے بجائے دہلی آکر جنتر منتر پر احتجاج کرنا چاہیے۔ مرکز کو دھان کے آخری دانہ تک کو خریدنے کے لیے مجبور کرانا چاہیے۔

 ریونت ریڈی نے کہا کہ دھان کی عدم خریداری سے کسانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ پریشانی میں مبتلا ہیں۔ کئی کسانوں کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہورہی ہے۔ دوسری طرف سردی میں کسان سڑکوں پر ٹھٹھرتے ہوئے دھان کی حفاظت کررہے ہیں۔ مرکز و ریاستی حکومتیں بے رحم ہوچکی ہیں۔ کانگریس قائد نے مرنے والے کسانوں کے افرادِ خاندان میں دس لاکھ روپئے ایکس گریشیا اور گیلہ ہوچکے دھان کو اقل ترین قیمت کے عوض خریدنے کا مطالبہ کیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button