شمالی بھارت

یوپی میں بی جے پی قائد کی کار نے ایمبولنس کی راہ روکی‘ مریض کی موت

سڑک پر ٹھہرے لوگوں نے جو ویڈیو بنائی اس میں اومیش مشرا کو جو بی جے پی قائد و بلاک صدر رام کنکرپانڈے کا بھائی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے‘ مریض کے رشتہ داروں کو گالیاں دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ انہیں پولیس کیسس میں پھنسانے کی دھمکی دے رہا ہے۔

سیتاپور (اترپردیش): ضلع سیتاپور کے ایک بی جے پی قائد پر الزام ہے کہ وہ اپنی کار سڑک پر چھوڑکر  کہیں چلا گیا جس کی وجہ سے ایمبولنس آگے نہ بڑھ سکی اور مریض کی موت واقع ہوئی۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
رام بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کرسی نہیں بچا سکیں گے، ڈی اروند کا سنسنی خیز تبصرہ
سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب
سیاست میں دروازے، ہمیشہ بند نہیں ہوتے : بی جے پی قائد مودی

 مریض کے ارکان خاندان کا الزام ہے کہ انہوں نے جب بازپرس کی تو بی جے پی قائد اومیش مشرا نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ اطلاعات کے بموجب ہفتہ کے دن مریض سریش چندر کے سینہ میں تکلیف ہوئی تھی۔ اسے فوری لکھنو ہاسپٹل لے جایا گیا تھا۔

ارکان خاندان مریض کو لے کر ضلع ہاسپٹل سے نکلے ہی تھے کہ انہیں رکنا پڑا کیونکہ اومیش مشرا اپنی ویگن آر کار سڑک پر پارک کرکے کہیں چلاگیا تھا۔ 30 منٹ تک ایمبولنس آگے نہیں بڑھ سکی اور ایمبولنس کے اندر ہی سریش چندر کی تکلیف دہ موت واقع ہوئی۔

 سڑک پر ٹھہرے لوگوں نے جو ویڈیو بنائی اس میں اومیش مشرا کو جو بی جے پی قائد و بلاک صدر رام کنکرپانڈے کا بھائی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے‘ مریض کے رشتہ داروں کو گالیاں دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ انہیں پولیس کیسس میں پھنسانے کی دھمکی دے رہا ہے۔

وہ کہتا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ (کلکٹر) اور سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس پی) اس کی ہدایت پر کام کرتے ہیں۔ وہ ان کا صفایا کرادے گا۔ چند پولیس والے قریب میں خاموش ٹھہرے دکھائی دیتے ہیں۔

 بعدازاں اومیش مشرا اپنی کار میں وہاں سے فرار ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوا۔ پولیس پر اس کی بے عملی کے لئے سخت تنقید ہوئی۔ ضلع عہدیداروں نے واقعہ پر تبصرہ سے انکار کردیا۔