تلنگانہ

کانگریس بی جے پی کو شکست دے سکتی ہےمگر تلنگانہ میں بی آر ایس کو نہیں

حیدرآباد: ریاست میں برسر اقتدار بی آر ایس اپنے حریف جماعتوں پر سبقت برقرار رکھنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

حیدرآباد: ریاست میں برسر اقتدار بی آر ایس اپنے حریف جماعتوں پر سبقت برقرار رکھنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)
بی آر ایس دور حکومت میں 600فون ٹیاپنگ معاملات کا انکشاف
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی

پارٹی قیادت کی جانب سے کانگریس قائد راہول گاندھی کے حالیہ بیان پر جس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ ان کی جماعت تلنگانہ میں بی جے پی کو شکست سے ہمکنار کرے گی کو حقیقت پر مبنی قرار دیا۔

واضح رہے کہ راہول گاندھی نے میزورام میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس ملک میں بی جے پی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے شکست سے دوچار کردے گی۔راہول گاندھی نے کہا کہ ہم نے کرناٹک میں بی جے پی کو شکست سے دوچار کردیا۔ہم تلنگانہ میں بی جے پی کو شکست دیں گے‘ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے وجود کو ختم کردیں گے۔

چھتیس گڑھ میں بی جے پی پر کامیابی حاصل کریں گے۔ ہم نے گزشتہ بار راجستھان میں بی جے پی پر کامیابی حاصل کی تھی اور اب پھر ایک بار شکست دینے کے لئے تیار ہیں۔ اس طرح ہم شمال مشرق میں بھی کامیابی کا ڈنکا بجائیں گے۔

کانگریس کے نظریات کو کم تر نہ سمجھیں۔ ان کے اس بیان پر فوری ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بی آر ایس نے کہا کہ تلنگانہ کا شمار ان ریاستوں میں ہوتاہے جہاں کانگریس کا وجود برقرار ہے تاہم کانگریس میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ بی آر ایس کو شکست دے سکے۔

بی آر ایس کی جانب سے سماجی پلاٹ فام ایکس پر ٹویٹ کیا گیا کہ راہول جی آپ سچ بول رہے ہیں۔ کانگریس تلنگانہ میں صرف بی جے پی ہی کو شکست دے سکتی ہے۔آپ لوگ کبھی بھی بی آر ایس کو شکست نہیں دے سکتے۔