آندھراپردیش

ای ڈی نے وائی ایس آر سی پی کے ایم پی کے مکان کی تلاشی لی

ریڈی، آندھرا پردیش کے حلقہ اونگول سے لوک سبھا میں نمائندگی کرتے ہیں۔ ای ڈی کی اس کاروائی کے بعد ردعمل جاننے کیلئے کئی بار ریڈی سے ربط پیدا کرنے کی کوشش کی گئی مگر اس میں کامیابی نہیں ملی۔

نئی دہلی: دہلی اکسائز پالیسی اسکام کیس کے ضمن میں نئی پیشرفت میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی)، جمعہ کے روز وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن لوک سبھا ایم سرینواسلو ریڈی کے احاطہ تک پہنچ گئی ہے اوران کے مکان کی تلاشی لی۔

ریڈی، آندھرا پردیش کے حلقہ اونگول سے لوک سبھا میں نمائندگی کرتے ہیں۔ ای ڈی کی اس کاروائی کے بعد ردعمل جاننے کیلئے کئی بار ریڈی سے ربط پیدا کرنے کی کوشش کی گئی مگر اس میں کامیابی نہیں ملی۔

جمعہ کی صبح سے ملک کے 40مقامات پرای ڈی حکام نے بیک وقت دھاوے شروع کئے ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم، تہاڑ جیل میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے پاس بھی پہنچی۔

ذرائع کے مطابق ای ڈی نے بنگلورو، حیدرآباد، چینائی، دہلی، این سی آر اور نیلور میں بیک وقت دھاوے کئے ہیں۔ ای ڈی حکام نے سرینواسلو ریڈی کے مکان کی تلاشی لی۔