دہلی: منڈکا میں ہولناک آتشزدگی، 26 کی موت

آئی اے این ایس کے بموجب آتش فرو عملہ کے 50 سے زائد ارکان بچاؤ اور راحت کاری اقدامات میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اب تک آگ لگنے کے مقام سے 26 نعشیں برآمد کرلی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سمیر شرما نے یہ بات بتائی۔

نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی میں منڈکا میٹرو اسٹیشن کے پاس جمعہ کے روز ایک عمارت میں ہولناک آگ لگ گئی، جس کی زد میں آکر 26 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔

فائر بریگیڈ نے یہ اطلاع دی ہے۔ دہلی فائرسروسز کے مطابق انہیں تقریباً 4:40 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی آگ پر قابو پانے کے لیےفائر بریگیڈ کی 24 گاڑیاں موقع پر پہنچی ہوئی ہیں فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ مغربی دہلی کے منڈکا میٹرو اسٹیشن کے نزدیک آگ لگنے کے ایک بڑے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔

اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ راحت اور بچاؤ کاروائیاں جاری ہیں کیونکہ موقع پر مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ آگ ایک گودام میں لگی ہے۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

آئی اے این ایس کے بموجب آتش فرو عملہ کے 50 سے زائد ارکان بچاؤ اور راحت کاری اقدامات میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اب تک آگ لگنے کے مقام سے 26 نعشیں برآمد کرلی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سمیر شرما نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آتشزدگی میں کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنہیں مختلف دواخانوں کو منتقل کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں دہلی فائر سرویسس کے سربراہ اتل گارگ نے بتایا کہ انہیں شام چار بجے آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس عمارت میں آگ لگی و مغربی دہلی کے منڈگا میں پلر 544 کے قریب واقع ہے۔ انہوں نے فوری دس فائر انجن آگ بجھانے کے لئے روانہ کئے۔

سوشیل میڈیا پر وائر اور تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت سے کثیف دھوئے کے مرغولے اٹھ رہے ہیں اور چاروں طرف بھیانک آگ پھیلی ہوئی ہے۔ آگ تین منزلہ عمارت میں لگی۔ آگ پھیلنے سے پھیلے فائر بریگیڈ نے سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے کئی لوگوں کا تخلیہ بھی کروایا۔

بتایا گیا ہے کہ رات 12 بجے آخری خبریں موصول ہونے تک بھی آگ پر پوری طرح قابو پایا نہیں جاسکا۔ اسی دوران ڈی سی پی شرما نے بتایا کہ انہیں 4:45 بجے واقعہ کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے مقام واقعہ پولیس فورس بھیج دی۔ پولیس فورس کے جوانوں نے عمارت کی کئی کھڑکیاں توڑ کر لوگوں کا تخلیہ کروایا اور زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا۔ زخمیوں کا مغربی دہلی کے سنجے گاندھی ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے۔

تاہم اس دواخانہ میں بھی مریضوں کی گنجائش ختم ہوچکی ہے اور اب نئے مریضوں کو دیندیال اوپادھیائے ہاسپٹل بھیجا جارہا ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تین منزلہ کمرشل بلڈنگ تھی، جس میں مختلف کمپنیوں کے دفاتر موجود ہیں۔ آگ پہلی منزل پر بھڑکی، جہاں سی سی ٹی وی کیمرے اور رائوٹرس تیار کرنے والی کمپنی کا دفتر واقع ہے۔

پولیس نے اس کمپنی کے مالک اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button