شمال مشرق
ٹرینڈنگ

بریکنگ: سلکیارا سرنگ میں پھنسے تمام مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، 17 روزہ آزمائش ختم

اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی باہر نکالے گئے مزدوروں سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان کی خیریت دریافت کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ بھی موقع پر موجود ہیں۔

سلکیارا/دہرا دون: اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں زیر تعمیر سلکیارا ٹنل میں 12 نومبر دیوالی کے بعد سے مٹی کے تودے گرنے سے پھنسے ہوئے تمام 41 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سوڈان سے 121 ہندوستانیوں کو نکالنے فضائیہ کا جرأتمندانہ آپریشن

گزشتہ 17 دنوں سے ٹنل میں پھنسے مزدوروں کو ایک ایک کر کے باہر لا گیا۔ باہر آنے والے مزدوروں کا ہیلتھ چیک اپ کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لئے منگل کی سہ پہر ہی سرنگ کے پاس ایک عارضی ایمرجنسی میڈیکل کیمپ لگایا گیا تھا۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی باہر نکالے گئے مزدوروں سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان کی خیریت دریافت کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ بھی موقع پر موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ریسکیو آپریشن میں مصروف کارکنوں اور اہلکاروں کے حوصلے اور ہمت کی جم کر ستائش کی۔

مزدوروں کےاہل خانہ بھی ٹنل کے قریب موجود ہیں۔ سرنگ سے نکالے گئے مزدروں کی ابتدائی صحت کی جانچ وہاں بنائے گئے عارضی میڈیکل کیمپ میں کی جارہی ہے۔

اس سے پہلے دن میں سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ ریسکیو آپریشن کی وجہ سے سرنگ کے اندر ایک عارضی طبی سہولت کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مزدروں کو نکالنے کے بعد اس جگہ صحت کی جانچ کی جارہی ہے۔ کسی بھی مشکل کی صورت میں اس کیمپ میں محکمہ صحت کی جانب سے آٹھ بیڈز اور ڈاکٹروں اور ماہرین کی ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں دنیا بھر کے سائنسدانوں اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا۔