دہلی میں احتجاج، راکیش ٹکیت کی شرکت

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے آج چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی تائید میں آگئے اور انہوں نے دھان خریدی مسئلہ پر دہلی میں ٹی آ رایس کی جانب سے منعقدہ مہا دھرنا پروگرام میں شرکت کی۔

حیدرآباد: بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے آج چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی تائید میں آگئے اور انہوں نے دھان خریدی مسئلہ پر دہلی میں ٹی آ رایس کی جانب سے منعقدہ مہا دھرنا پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے کہ کسانوں کے مسئلہ پر دہلی میں احتجاج منظم کیا جارہا ہے۔

اس بات پر شرم آنی چاہئے کہ مرکز نے تاحال ایک ملک ایک خریدی پالیسی مدون نہیں کی ہے جس کے سبب کسانوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت، عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

ٹکیت نے کہا کہ ترقیاتی کام انجام دینے کے بجائے مرکزی حکومت مذہبی سیاست اور فرقہ وارانہ فساد میں ملوث ہے کے چندر شیکھر راؤ نے پیر کے روز ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ اسمبلی وکونسل کے علاوہ ضلع پریشد کے صدور نشین اور دیگر کے ساتھ دہلی میں مہادھرنا میں شرکت کی۔

قبل ازیں ٹی آ رایس کارکنوں نے بی جے پی کے فلکس اور بیانرس کو جودہلی میں لگائے گئے تھے، نکالدیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button