دہلی میں اومیکرون مشتبہ کیسس

بیرونی ممالک سے مختلف پروازوں سے آنے والے 27 افراد جو اومیکرون کے مریض ہوسکتے ہیں‘ فی الحال لوک نائک جئے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) ہاسپٹل میں شریک ہیں۔

نئی دہلی: دہلی میں اومیکرون کووِڈ ویرینٹ کے مشتبہ کیسس کی تعداد بڑھ کر 27ہوگئی ہے۔ ان میں 17 کی رپورٹ پازیٹیو آچکی ہے۔ وزیر صحت ستیندر جین نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک سے مختلف پروازوں سے آنے والے 27 افراد جو اومیکرون کے مریض ہوسکتے ہیں‘ فی الحال لوک نائک جئے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) ہاسپٹل میں شریک ہیں۔

17 کووِڈ پازیٹیو ہیں اور مابقی 10 ان سے ملنے جلنے والے لوگ ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button