دہلی میں عوامی مقامات پر گنیش بٹھانے کی اجازت نہیں

کووڈ۔ 19 کے تناظر میں موجودہ پابندیوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر گنیش چترتھی کی تقریبات منعقد نہ ہونے دیں۔ لوگ اپنے گھروں میں مورتی نصب کر سکتے ہیں۔

نئی دہلی: دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے قومی دارالحکومت دہلی میں کووڈ19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرعوامی مقامات پر گنیش چترتھی کی تقریبات کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی ڈی ایم اے نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ”گنیش چترتھی مہوتسو اس ماہ منایا جائے گا۔ کووڈ۔ 19 کے تناظر میں موجودہ پابندیوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر گنیش چترتھی کی تقریبات منعقد نہ ہونے دیں۔ لوگ اپنے گھروں میں مورتی نصب کر سکتے ہیں۔ "

ڈی ڈی اے ایم نے دہلی کے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ کمشنر آف پولیس اور متعلقہ افسران کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ گنیش کی کوئی بھی مورتی خیموں ، پنڈالوں یا عوامی مقامات پر نصب نہیں کی جائے گی۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی جلوس کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام کو اپنے گھروں میں گنیش چترتھی کا تہوار منانے کی ترغیب دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی مذہبی یا عوامی مقامات پر کوئی بھیڑ جمع نہ ہو۔

(یو این آئی)

تبصرہ کریں

Back to top button