حیدرآباد

پرانے شہر میں میٹرو ریل پروجیکٹ سے متعلق چیف منسٹر کا فیصلہ

چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤ نے محکمہ بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کوہدایت دی کہ وہ پرانے شہر میں حیدرآبادمیٹروریل پروجیکٹ شروع کرے۔

حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤ نے محکمہ بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کوہدایت دی کہ وہ پرانے شہر میں حیدرآبادمیٹروریل پروجیکٹ شروع کرے۔

متعلقہ خبریں
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کو رات 11 بجے بند کروانے کی شکایت : احمد بلعلہ
حیدرآباد میں مختلف مقامات پرجوئے خانوں کاچلن!
تحریک مسلم شبان: پرانے شہر میں بیروزگاری، غربت، ترک تعلیم سب سے بڑا مسئلہ: دیپاداس منشی
ایک مکان کے کرایہ میں دوسرا مکان

اس بات کا انکشاف وزیر بلدی نظم نسق وشہر ی ترقیات کے ٹی آر نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیااوردعویٰ کیا کہ چیف منسٹرنے محکمہ بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کوپرانے شہر میں حیدرآبادمیٹروریل پروجیکٹ شروع کرے۔

چیف منسٹر نے صدر نشین ایل اینڈٹی جومیٹروریل پروجیکٹ کو روبعمل لانے کی مجازایجنسی ہے‘سے بھی بات کی اور ان سے بعجلت ممکنہ پروجیکٹ کو روبعمل لانے کی خواہش کی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی جانب سے ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔قبل ازیں ریاستی حکومت یہ کہہ چکی ہے کہ میٹروریل سرویسس کوپرانے شہر تک توسیع دی جائے گی۔

اس مقصد کے لئے جاریہ مالیاتی سال کے بجٹ میں 500 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ کووڈ19 کی وباء سے ایل اینڈٹی کومالیاتی خسارہ کی وجہ سے پرانے شہر میں میٹروریل پروجیکٹ پر عمل آوری ممکن نہیں ہوپائی۔

پرانے شہر میں میٹرو ریل کی مجوزہ روٹ (راستہ)میں کئی مذہبی اور ثقافتی ڈھانچے حائل ہیں۔ علاوہ ازیں اراضیات کی دستیابی اور پراپرٹی کاحصول‘ عہدیداروں کے لئے مشکل ترین ٹاسک بن گیا ہے۔