کھیل
ٹرینڈنگ

مشہور جرمن فٹبالر رابرٹ باور نے ارکان خاندان کے ساتھ اسلام قبول کرلیا

رابرٹ باور نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’میں خوشگوار تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اپنی اہلیہ اور اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا ہوں۔

حیدرآباد: سعودی کلب کے ڈیفینڈر رابرٹ باؤر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا، جس میں وہ نماز پڑھتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
گائے اسمگلنگ کا شبہ، 4 مسلمانوں پر حملہ
نماز تراویح
استقبالِ رمضان میں، نبی کریمؐ کا ایک جامع وعظ
فُضلات سے تیار شدہ گیس
روزہ میں کن باتوں سے پرہیز ضروری ہے ؟

رابرٹ باور نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’میں خوشگوار تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اپنی اہلیہ اور اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا ہوں، میں آپ سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری مدد کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔

جرمن فٹبالر رابرٹ باور سعودی پروفیشنل لیگ میں الطائی ایف سی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وہ ایک سالہ معاہدہ کے بعد سرخیوں کی زینت بن گئے تھے۔

 واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں معروف ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے بھی اسلام کرلیا تھا۔