دہلی میں 12,430 کلاس رومس کا افتتاح، کجریوال کا خطاب

کجریوال نے کہا کہ آج میں یہ پیشکش کررہا ہوں، اگر کوئی ریاستی حکومت چاہے اس کی قیادت بی جے پی کررہی ہو یا کانگریس، اپنے تعلیمی انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانا چاہتی ہو تو ہم وزیر تعلیم منیش سسوڈیا کی خدمات انہیں فراہم کرنے تیار ہیں۔

نئی دہلی۔ دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج کہا کہ ان کی حکومت سیاسی نظریات کا لحاظ کیے بغیر اور ملک کی فلاح و بہبود کے لیے معیارِ تعلیم اور صحت انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے میں ریاستی حکومتوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔ وہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں 12,430 کلاس رومس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

کجریوال نے کہا کہ آج میں یہ پیشکش کررہا ہوں، اگر کوئی ریاستی حکومت چاہے اس کی قیادت بی جے پی کررہی ہو یا کانگریس، اپنے تعلیمی انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانا چاہتی ہو تو ہم وزیر تعلیم منیش سسوڈیا کی خدمات انہیں فراہم کرنے تیار ہیں۔

اسی طرح اگر کوئی ریاستی حکومت محلہ کلینکس، بہتر آراستہ سرکاری ہاسپٹلس بنانا چاہتی ہو تو ہم وزیر صحت ستیندر جین کی خدمات انہیں فراہم کرنے تیار ہیں۔ کجریوال نے ایک ایسے وقت یہ تبصرہ کیا ہے جب ان کی عام آدمی پارٹی پنجاب جیسی ریاستوں میں انتخابی میدان میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر ریاست میں الیکشن نہیں لڑتے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے اور ہم ریاستی حکومتوں کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ ہم کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button