دہلی میں 20 سالہ نوجوان زدوکوب میں ہلاک، 9 افراد گرفتار

جنوب مغربی دہلی میں پیش آئے ایک ہولناک واقعہ میں ایک 20 سالہ نوجوان پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے اب تک اس کیس میں 9 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

نئی دہلی: جنوب مغربی دہلی میں پیش آئے ایک ہولناک واقعہ میں ایک 20 سالہ نوجوان پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے اب تک اس کیس میں 9 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اُتم نگر کے ساکن نوجوان کو 24 اپریل کو مار پیٹ کی گئی تھی۔ وہ 5 مئی کو زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع 24 اپریل کو بندا پور سے دی گئی تھی۔

متوفی کی بہن کومل نے پی سی آر کو فون کیا تھا اور کہا تھا کہ دوسری کالونی کے چند لڑکوں نے اس کے بھائی کو بری طرح مار پیٹ کی ہے اور بعد ازاں اسے اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کی تحقیقات کے مطابق کرشنا کا ہولی کے دن سورج نامی ایک نوجوان کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ حساب برابر کرنے سورج اپنے دوستوں کے ساتھ کرشنا کے گھر پہنچا اور اسے مار پیٹ کی۔ متاثرہ لڑکے کو بھگوتی وہار لے جایا گیا۔

اسے بی ڈی یو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا، جہاں اس کی حالت ابتر ہونے پر اسے صفدر جنگ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں دورانِ علاج وہ اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا تھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button