دہلی کا نام بدل کر اندرپرستھ کردینے سوامی چکراپانی کا مطالبہ

سوامی چکراپانی مہاراج نے جمعہ کے دن مطالبہ کیا کہ قومی دارالحکومت کا نام بدل کر اندرپرستھ کردیا جائے۔

نئی دہلی: سوامی چکراپانی مہاراج نے جمعہ کے دن مطالبہ کیا کہ قومی دارالحکومت کا نام بدل کر اندرپرستھ کردیا جائے۔

اکھل بھارت ہندو مہا سبھا اور سنت مہاسبھا کے قومی صدر نے چیف منسٹر اروند کجریوال اور وزیراعظم نریند رمودی سے خواہش کی کہ دہلی کا نام تبدیل کرکے اندرپرستھ کردیا جائے۔

ایک دن قبل بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر آدیش گپتا نے چیف منسٹر اروند کجریوال کو لکھا تھا کہ تقریباً 40مقامات کے نام بدل دیئے جائیں۔

چکراپانی نے کہا کہ دہلی کا پرانا نام اندرپرستھ تھا یعنی بھگوان اندر کی مملکت۔ چیف منسٹر دہلی کے دفتر سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button