دہلی کی روہنی کورٹ میں آگ پر فوری قابو پالیا گیا

قومی دارالحکومت کی روہنی کورٹ میں چہارشنبہ کے دن بھڑک اٹھی آگ پر قابو پالیا گیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ منڈکا کی عمارت میں مہیب آتشزدگی سے 27ہلاکتوں کے 5 دن بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کی روہنی کورٹ میں چہارشنبہ کے دن بھڑک اٹھی آگ پر قابو پالیا گیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ منڈکا کی عمارت میں مہیب آتشزدگی سے 27ہلاکتوں کے 5 دن بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

دہلی فائر سروس کے سربراہ اتل گرگ نے بتایا کہ 11:10 بجے دن فون آیا کہ روہنی کورٹ کی دوسری منزل پر ججس چیمبر کے کمرہ نمبر 210میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

فوری 5 فائر ٹنڈر وہاں بھیجے گئے۔ 11:30 بجے آگ بجھادی گئی۔ اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ آگ کی وجہ فوری معلوم نہ ہوسکی تاہم اعلیٰ عہدیدار کے بموجب آگ ایرکنڈیشنر (اے سی) میں بھڑک اٹھی۔

ججس چیمبر سے جیسے ہی دھواں نکلنے لگا احاطہ ئ عدالت میں افراتفری مچ گئی۔ اے سی والی دیوار سیاہ ہوگئی جبکہ کمرہ میں کچھ فرنیچر بھی جل گیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button