دہلی کے ایل این جے پی ہاسپٹل میں اومیکرون کے 10مشتبہ مریض

میڈیکل ڈائرکٹر ایل این جے پی ہاسپٹل ڈاکٹر سریش کمار نے جمعہ کے دن بتایا کہ ہم نے 10 افراد کو شریک کرلیا ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ کورونا کی نئی شکل سے متاثر ہیں۔

نئی دہلی: اومیکرون کووِڈ ویرینٹ کے 10مشتبہ مریض‘ دہلی کے لوک نائک جئے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) ہاسپٹل میں شریک کرائے گئے ہیں۔

اس دواخانہ کو اومیکرون انفیکشن کے علاج کے لئے مختص کردیا گیا ہے۔

میڈیکل ڈائرکٹر ایل این جے پی ہاسپٹل ڈاکٹر سریش کمار نے جمعہ کے دن بتایا کہ ہم نے 10 افراد کو شریک کرلیا ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ کورونا کی نئی شکل سے متاثر ہیں۔

ان کی جینوم سیکونسنگ رپورٹ آنی باقی ہے۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے جمعرات کے دن بتایا تھا کہ 8 نمونے جینوم سیکونسنگ کے لئے بھیجے گئے ہیں‘ رپورٹ کا انتظار ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button