دہلی
ٹرینڈنگ

حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے بی جے پی کی دہلی یونٹ کے صدر کو راکھی باندھی

ویریندر سچدیوا نے تمام بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر کی قیادت میں سماج کا ہر طبقہ آپسی محبت کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے۔

نئی دہلی: دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے آج رکھشا بندھن کے موقع پر مسلم بہنوں کے ساتھ مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ کے صدر ویریندر سچدیوا کو راکھی باندھ کر ان کا آشیرواد لیا۔

متعلقہ خبریں
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
سونیا گاندھی نے معطل ارکان کے احتجاج میں حصہ لیا
ویڈیو: سی اے اے، شہریت چھیننے کا نہیں بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے:کوثر جہاں
الیکشن نہ لڑنے والا قائد راجستھان کا نیا چیف منسٹر ہوگا: بی جے پی ذرائع
حیدرآباد کو بھاگیہ نگر سے موسوم کرنے کاوعدہ، کشن ریڈی کی زہر افشانی

 اس موقع پر ویریندر سچدیوا نے تمام بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر کی قیادت میں سماج کا ہر طبقہ آپسی محبت کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے رکھشا بندھن کے موقع پر ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کرکے 33 کروڑ خواتین کو دیئے گئے رکھشا بندھن کے تحفے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر موجود دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا پرایاس کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ملک میں مودی جی کی حکومت آئی ہے، ہر اسکیم کے فائدے بغیر کسی تفریق کے ہر طبقے تک پہنچ رہے ہیں۔