ذکیہ جعفری کی درخواست پر ایس آئی ٹی کی وضاحت

سینئر وکیل مکل روہتگی نے کہا کہ بعض مفاداتِ حاصلہ مسئلہ کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں اور وہ درخواست گزار نمبر 2 (تیستا سیتلواد) کے سوا اور کوئی نہیں۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ کی قائم کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جس نے گجرات میں مابعد گودھرا فسادات (2002) سے جڑے 9 بڑے کیسس کی تحقیقات کی تھیں‘ چہارشنبہ کے دن سپریم کورٹ سے کہا کہ اس نے تحقیقات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

بڑی سازش کا الزام مسئلہ کو زندہ رکھنے کے سوا کچھ نہیں۔

سینئر وکیل مکل روہتگی نے کہا کہ بعض مفاداتِ حاصلہ مسئلہ کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں اور وہ درخواست گزار نمبر 2 (تیستا سیتلواد) کے سوا اور کوئی نہیں۔

ذکیہ جعفری نے ایس آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کیا تھا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button