راجستھان کے جودھپور میں پینے کے پانی کی صورتِ حال انتہائی خراب

شہر کے فلٹر پلانٹس پر 24 گھنٹے پولیس کی طلایہ گردی کے لیے ہداہتیں جاری کی گئی ہیں۔ ہر پلانٹ پر انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ پانی ضائع کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے بلدیہ کو ہدایت دی گئی ہے۔

جئے پور: راجستھان کے شہر جئے پور میں پانی کی صورتِ حال انتہائی خراب ہونے سے حکومت نے آبرسانی محکمہ کو اپنے تحت لے کر فلٹر پلانٹس پر گارڈس تعینات کردی۔ سرہند فیڈر کنال (نہر) کے پشتہ میں تڑک آنے اندرا گاندھی کنال کی تعمیرنو کے کام متاثر ہونے کے سبب راجستھان میں پانی کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ کلکٹر ہیمانشو گپتا نے ضلع میں ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے ایک ایمرجنسی ٹیم تشکیل دی ہے۔

 شہر کے فلٹر پلانٹس پر 24 گھنٹے پولیس کی طلایہ گردی کے لیے ہداہتیں جاری کی گئی ہیں۔ ہر پلانٹ پر انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ پانی ضائع کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے بلدیہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر نے اگزیکٹیو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ انیل پروہت کو ٹیم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

 احکام کے مطابق نہر کی مسدودی کے دوران ایمرجنسی ٹیم پینے کے پانی کی فراہمی اور حمل و نقل کے انتظامات کا تیقن کرے گی۔ اس کے ساتھ ٹیم ڈسٹرکٹ کلکٹر سے ہدایتیں حاصل کرے گی۔ شہر کے کیلانہ، چوپسنی، تخت ساگر اور جھالہ منڈ فلٹر پلانٹس کی مناسب سیکوریٹی کے لیے 24 گھنٹے پولیس کی طلایہ گردی کرنے ڈسٹرکٹ کلکٹر نے ہدایتیں جاری کی ہیں۔

 انہوں نے بلدیہ کو مزید ہدایت دی کہ شہر میں پانی ضائع کرنے کا معائنہ مسلسل کیا جائے اور خاطیوں پر جرمانے عائد کیے جائیں۔ یہ ہدایت دی گئی کہ پینے کے پانی کے غلط استعمال اور ضائع کرنے کو مکمل بند کرنے کی کوشش کریں اور اس تعلق سے عوام میں شعور بیداری مہم چلائیں۔

چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے جمعہ کے دن پنجاب کے ہم منصب بھگونت مان سے فون پر بات کرکے درخواست کی کہ کنال کی مرمت کا کام جلد کیا جائے۔ مرمت کے کام میں تاخیر سے راجستھان کے 10 اضلاع متاثر ہورہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button