سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

بیٹے کو اسکول سے لانے والا باپ بیل کے حملہ میں ہلاک (ویڈیو وائرل)

بیل کے حملہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب سے پہلے بیل سبھاش کمار جھا پر سامنے سے حملہ کرتا ہے۔ پھر وہ بار بار اس کے چہرے اور سینے پر حملہ کرتا ہے۔

نئی دہلی: جنوبی دہلی کے ایک اسکول کے باہر بیل کے حملہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے وقت یہ شخص اپنے بیٹے کو اسکول سے لانے جارہاتھا۔ معاملہ گزشتہ جمعرات کو کالکاجی ایکسٹینشن کا ہے۔ یہاں کے سینٹ جارج اسکول کے باہر اپنے بیٹے کا انتظار کر رہے سبھاش کمار جھا (42) پر اچانک ایک بیل نے حملہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

بیل کے حملہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب سے پہلے بیل سبھاش کمار جھا پر سامنے سے حملہ کرتا ہے۔ پھر وہ بار بار اس کے چہرے اور سینے پر حملہ کرتا ہے۔ ویڈیو میں ان کے بیٹے کو مدد کیلئے چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بیل کے حملے میں سبھاش کمار بری طرح زخمی ہو گئے۔

اس دوران کچھ راہگیر مدد کے لیے آگے آئے۔ راہگیروں نے اسے جلدی سے ہسپتال پہنچایا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیل کے حملہ کی وجہ سے سبھاش جھا کی پسلیوں میں کئی فریکچر اور سر پر چوٹیں آئی ہیں۔ سبھاش کمار کا تعلق اصل میں بہار سے تھا۔ وہ دہلی میں لون ایجنٹ کے طور پر کام کرتا تھا۔

کچھ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اس علاقہ میں پہلے بھی جانوروں کے اس طرح کے حملے ہو چکے ہیں، جن میں کئی لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔ لوگوں نے آوارہ مویشیوں کی پریشانی کا ذمہ دار علاقہ میں چلنے والی غیر قانونی ڈیریوں کو قرار دیا۔