راجیو کمار چیف الیکشن کمشنر مقرر

وزارت نے بتایا کہ کمار کی تقرری 15 مئی سے نافذ ہوگی۔ وہ سبکدوش ہونے والے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی جگہ لیں گے۔ چندرا کی میعاد 14 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔

نئی دہلی: سینئر ترین الیکشن کمشنر راجیو کمار کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کا نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف نے جمعرات کو یہاں جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ کمار کی تقرری 15 مئی سے نافذ ہوگی۔ وہ سبکدوش ہونے والے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی جگہ لیں گے۔ چندرا کی میعاد 14 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔

قانون و انصاف کے مرکزی وزیر کرن رجیجو اور وزارت میں وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل نے کمار کو نیک خواہشات دی ہیں۔ کمار 1984 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر ہیں۔ انہوں نے ستمبر 2020 کو الیکشن کمیشن میں الیکشن کمشنر کا چارج سنبھالا تھا۔ اس سے پہلے وہ انٹرپرائز سلیکشن بورڈ کے چیئرمین تھے۔ وہ اپریل 2020 میں چیئرمین پی ای ایس بی کی حیثیت سے شامل ہوئے تھے۔ فروری 2020 میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس سے ریٹائر ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 19 فروری 1960 کو پیدا ہوئے اور بی ایس سی، ایل ایل بی، پی جی ڈی ایم اور ایم اے پبلک پالیسی میں ڈگریاں حاصل کرنے والے مسٹر کمار نے 36 سال تک سماجی شعبے، ماحولیات اور جنگلات، انسانی وسائل، مالیات اور بینکنگ کے شعبوں میں مرکز اور ریاست کی مختلف وزارتوں میں کام کیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button