راجیہ سبھا کیلئے ٹی آرایس امیدوار راجو روی چندرا بلامقابلہ منتخب

پرچہ نامزدگی سے دست برداری کی آج مہلت ختم ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے راجوروی چندرا جو گائتری راجو کے نام سے مشہورہیں کوانتخابی سرٹیفکیٹ حوالہ کیا۔

حیدرآباد: ٹی آرایس امیدوار راجو روی چندرا کو اتفاق رائے سے راجیہ سبھاکے لئے منتخب کرلیا گیا۔

پرچہ نامزدگی سے دست برداری کی آج مہلت ختم ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے راجوروی چندرا جو گائتری راجو کے نام سے مشہورہیں کوانتخابی سرٹیفکیٹ حوالہ کیا۔

روی چندرااپریل 2024 تک راجیہ سبھا کے رکن کے طورپرکام کریں گے۔واضح رہے کہ اس نشست کے لئے دودیگر امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیاتھا لیکن الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ٹکنیکی بنیاد پر جانچ کے دوران ان نامزدگیوں کو مسترد کردیا جس کے بعد روی چندراکاانتخاب ایک رسمی حیثیت بن گیا۔

ٹی آرایس رکن پارلیمنٹ بنڈہ پرکاش کے استعفیٰ کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مخلوعہ نشست کے لئے 11مئی کواعلامیہ جاری کیاگیا تھا۔رائے دہی 30مئی کومقرر تھی مگر چونکہ روی چندرا ایک ہی امیدوارمیدان میں رہ گئے تھے اس لئے الیکشن کمیشن نے روی چندراکو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا۔

راجیہ سبھا کیلئے منتخب قرار دیئے جانے کے بعد روی چندرا نے کے سی آر کا شکریہ ادا کیاکہ جنہوں نے تلنگانہ کے عوام کی خدمت کا انہیں موقع فراہم کیاہے۔ انہوں نے قومی سطح پر ریاست کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے چیف منسٹراورعوام کی توقعات پر پورااترنے کے عزم کااظہار کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button