راجیہ سبھا کے 12ارکان مانسون اجلاس سے معطل

ان ارکان میں کانگریس‘ ترنمول کانگریس‘ سی پی آئی‘ سی پی آئی ایم‘ شیوسینا شامل ہیں۔

نئی دہلی: راجیہ سبھا نے 11اگست کو پارلیمنٹ میں ہنگامہ برپا کرنے والے اپنے 12ارکان کو آج پارلیمنٹ کے سارے مانسون اجلاس کیلئے معطل کردیا۔

ان ارکان میں کانگریس‘ ترنمول کانگریس‘ سی پی آئی‘ سی پی آئی ایم‘ شیوسینا شامل ہیں۔

ارکان کے نام سید نصیر حسین‘ اکھیلیش پرساد سنگھ‘ پھولو دیوی نیٹم‘ چھایا ورما‘ ریپون بورا‘ راج منی پٹیل(کانگریس)‘ پرینکا چتورویدی‘ انیل دیسائی(شیوسینا) ایلمرم کریم(سی پی آئی) بنئے وشوم(سی پی آئی)‘ ڈولا سین اور شانتی چھیتری(ترنمول) ہیں۔

ارکان کی معطلی آج سے شروع مانسون اجلاس میں اپوزیشن ارکان اور حکومت میں ٹکراؤ کی نئی وجہ بن سکتی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button