راج ٹھاکرے‘ پہلے شمالی ہند والوں سے معافی مانگیں: بی جے پی قائد

راج ٹھاکرے 5 جون کو ایودھیا کا دورہ کرنے والے ہیں۔ سنگھ نے کہاکہ انہیں پہلے شمالی ہند کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے جن کے بارے میں انہوں نے زہرافشانی کی تھی۔

لکھنو: بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے سے کہا ہے کہ وہ ایودھیا آنے سے پہلے شمالی ہند کے عوام سے معافی مانگیں۔

راج ٹھاکرے 5 جون کو ایودھیا کا دورہ کرنے والے ہیں۔ سنگھ نے کہاکہ انہیں پہلے شمالی ہند کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے جن کے بارے میں انہوں نے زہرافشانی کی تھی۔

اس کے بعد انہیں ایودھیا آنا چاہئے۔ اگر وہ معافی مانگے بغیر ایودھیا آتے ہیں تو میں ان کے دورہ کی مخالفت کروں گا۔

سنگھ نے الزام عائدکیا کہ راج ٹھاکرے نے ہمیشہ شمالی ہند والوں کی مخالفت کی ہے اور مہاراشٹرا میں ان پر حملہ تک کیا ہے۔ واضح رہے کہ برج بھوشن شرن سنگھ‘ اترپردیش کے قیصر گنج کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button