رام رحیم سنگھ کی جیل سے رہائی پر زیڈپلس زمرہ کی سیکیوریٹی

ڈیرہ سچا سودا کے صدر گرمیت رام رحیم سنگھ کو ہریانہ کی ایک جیل سے 21 دن کیلئے پیرول پر رہائی پر زیڈ پلس زمرہ کی سیکیوریٹی فراہم کی گئی ہے۔

چندی گڑھ: ڈیرہ سچا سودا کے صدر گرمیت رام رحیم سنگھ کو ہریانہ کی ایک جیل سے 21 دن کیلئے پیرول پر رہائی پر زیڈ پلس زمرہ کی سیکیوریٹی فراہم کی گئی ہے۔

عہدیداروں نے یہ بات بتائی اورکہاکہ موافق خالصتان عناصرکی جانب سے رام رحیم سنگھ کی جان کولاحق شدید خطرہ کے پیش نظرانہیں 7فروری کوجیل سے رہائی پر زیڈزمرہ کی سیکیوریٹی فراہم کی گئی ہے۔

ہریانہ کے ایک سینئرپولیس عہدیدارکی جانب سے روہتک رینج کے ایک پولیس عہدیدارکوایک حالیہ مکتوب میں کہاگیاتھاکہ اگرقیدی کوپیرول پر رہاکیاجاتاہے تو موجودہ قواعد و ضوابط کے مطابق اسے زیڈ پلس زمرہ کی سیکیوریٹی یا مساوی تحفظ فراہم کیاجاناچاہئے کیونکہ اسے انتہاپسندسکھ عناصرسے اعلیٰ سطحی خطرہ لاحق ہے۔

سرکاری مکتوب میں کہاگیاتھاکہ گرمیت رام رحیم سنگھ کوموافق خالصتان عناصرکی جانب سے لاحق خطرہ کے بارے میں بیحد باوثوق معلومات موصول ہوئی ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button