رام چرن۔ جونیئر این ٹی آر کی آر آر آر 20 مئی کو اوٹی ٹی پر ریلیز ہوگی

او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آر آر آر کو سبھی زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ جبکہ نیٹ فلکس پر یہ 20 مئی کو ہی صرف ہندی ورژن میں ریلیز ہوگی ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آر آر آر میں عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن کیمیو رول میں نظر آئے تھے۔

ممبئی: جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کی بلاک بسٹر فلم آر آر آر 20 مئی کو ریلیز ہوگی۔ ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بنی رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم آر آر آر 25 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ آر آر آر 1100 کروڑ کا ہندسہ پار کرنے والی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔

آر آر آر اب زی 5 پر 20 مئی کو ریلیز ہوگی۔ ‘ اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آر آر آر کو سبھی زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ جبکہ نیٹ فلکس پر یہ 20 مئی کو ہی صرف ہندی ورژن میں ریلیز ہوگی ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آر آر آر میں عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن کیمیو رول میں نظر آئے تھے۔ جہاں رام چرن نے فلم میں الوری سیتارام راجو کا کردار ادا کیا تھا وہیں جونیئر این ٹی آر نے کومارام بھیم کا کردار نبھایا تھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button