جرائم و حادثات

جموں وکشمیر: مشتبہ ڈرون سے گرائے گئے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس

جموں: جموں وکشمیر پولیس نے پیر کی صبح ضلع سانبہ کے وجے پور علاقے میں مشتبہ ڈرون سے گرائے گئے ایک پاکیٹ سے اسلحہ و گولہ بارود کی ایک کھیپ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

جموں: جموں وکشمیر پولیس نے پیر کی صبح ضلع سانبہ کے وجے پور علاقے میں مشتبہ ڈرون سے گرائے گئے ایک پاکیٹ سے اسلحہ و گولہ بارود کی ایک کھیپ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال
تروملا کے قریب سیکوریٹی میں کوتاہی، بھکتوں نے ڈرون استعمال کیا (ویڈیو)
کشمیر میں دہشت گرد ماڈیول بے نقاب
حزب المجاہدین کے خودساختہ کمانڈر بشیر احمد پیر کی جائیداد قرق
جیش محمد کا ماڈیول بے نقاب، 6 افراد گرفتار

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچھ مشتبہ مواد کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی سانبہ پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع کی طرف روانہ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم نے تلاشی آپریشن شرع کر دیا جس دوران جھاڑیوں کے نزدیک زرد رنگ کا ایک پیکٹ بر آمد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکیٹ سے تین چینی پستول،6 میگزین،48 گولیاں اور4 ہینڈ گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔

دریں اثنا پولیس اس ضمن میں تحقیقات کر رہی ہے اور بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو بھی جائے موقع پر طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

ذریعہ
یو این آئی