مشرق وسطیٰ

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پیر کو رات گئے ہونے والی جھڑپوں میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔

مغربی کنارہ: مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پیر کو رات گئے ہونے والی جھڑپوں میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے جنین ہاسپٹل کے ڈائرکٹر وسام بکر کے حوالے سے بتایا کہ منگل کی صبح سویرے نوجوان29 سالہ محمد موسیٰ محمد سباعنہ کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ فائرنگ سے سات فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے 100 فوجی گاڑیوں پردھاوا بولا۔قابض فورسز نے شہر کے متعدد محلوں میں مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر پوزیشنز بھی سنھبال لیں۔

قابض فوج نے جنین کے مشرقی محلے میں ایک عمارت کو گھیرے میں لے کر وہاں کے مکینوں کو اپنے اپارٹمنٹس چھوڑنے پر مجبور کر دیا اور بچوں اور خواتین سمیت انہیں کھلے میں نظر بند کر دیا۔