انٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

خاتون ریسلر سنگیتا پھوگٹ نے یزویندرچہل کو کاندھے پر اُٹھا کر گھومتی رہی، (ویڈیو دیکھیں)

۔ اسٹار ریسلر بجرنگ پونیا کی اہلیہ سنگیتا نے یزویندر چہل کو کندھے پر اُٹھالیا اورگول پھرنے لگی۔ اس کے ساتھ ہی چہل نے سنگیتا سے کہاکہ وہ اُنہیں نیچے چھوڑدیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

حیدرآباد: ہندوستان کے لیگ اسپنر یزویندر چہل کا کیریئر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ چہل، جو ٹی 20 اسپیشلسٹ کے طور پر ابھرے تھے، ایک سال قبل ٹیم انڈیا میں اپنی جگہ کھو بیٹھے ۔ ان کا نام تازہ ترین سنٹرل کنٹریکٹ میں نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اب  لیگ اسپنر کا کیریئر ختم ہو گیا ہے۔ اس دوران چہل کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
ساکشی ملک کے گھر جانا پرینکا کا ذاتی فیصلہ: برج بھوشن
کسانوں کو سنگھو سرحد پر روک دیا گیا
مودی جی جنتر منتر جاکر ریسلرس کی من کی بات سنیں: کپل سبل

اس میں اسٹار ریسلر سنگیتا پھوگٹ نے چہل کو کاندھے پر اُٹھاکر گول گول گھومتی دیکھی گئی۔ یہ واقعہ جھلک دکھلا جا ڈانس شو کے زیر اہتمام ایک پارٹی میں پیش آیا۔ اسٹار ریسلر بجرنگ پونیا کی اہلیہ سنگیتا نے یزویندر چہل کو کندھے پر اُٹھالیا اورگول پھرنے لگی۔ اس کے ساتھ ہی چہل نے سنگیتا سے کہاکہ وہ اُنہیں نیچے چھوڑدیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ یزویندرچہل کی بیوی دھنشری ورما ایک ڈانسر ہیں ۔ وہ ڈانس شو جھلک دکھلاجا کے 11 ویں ایڈیشن کے فائنل میں شامل تھیں۔ اُن کے ساتھ 5 دیگر اسٹارس نے بھی ٹائٹل کی دوڑ میں کوالیفائی کیا۔ چہل نے عوام سے درخواست بھی کی تھی کہ اُن کی بیوی کو زیادہ سے زیادہ ووٹ کریں۔

چہل جو کچھ عرصہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں ، آئی پی ایل کے 17 ویں سیزن کےلئےمنتظر ہیں۔ یہ لگ اسپنر راجستھان رائلز کیلئے کھیلیں گے۔ آئی پی ایل کا آغاز 22 مارچ سے ہونے والا ہے۔