شمالی بھارت

2 طلباء کے خلاف قتل کا کیس درج

گروگرام میں 10 ویں جماعت کے دو طلباء کے خلاف مبینہ طور پر ان کے 15 سالہ دوست کو ہلاک کرنے پر قتل کا ایک کیس درج رجسٹر کیا گیا ہے، پولیس نے جمعرات کے دن یہ بات کہی۔

گروگرام۔: گروگرام میں 10 ویں جماعت کے دو طلباء کے خلاف مبینہ طور پر ان کے 15 سالہ دوست کو ہلاک کرنے پر قتل کا ایک کیس درج رجسٹر کیا گیا ہے، پولیس نے جمعرات کے دن یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
گروگرام میں مسلم مزدوروں کو تخلیہ کردینے کا انتباہ
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ کو کونسلنگ کی سہولت، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا ٹول فری نمبر جاری
طلباء سے ٹوائلٹ صاف کروانے پر صدرمعلمہ کے خلاف ایف آئی آر
مفت کلاسس کا آغاز

گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے چہارشنبہ کے دن ریلوے پٹری کے قریب جھاڑیوں میں نعش برآمد کی۔ پولیس کے بموجب تحقیقات کے دوران یہ پایا گیا کہ متوفی ورون سمیت 3 لڑکے دو دن قبل پٹری سے اترنے والی ٹرین کے ایک کوچ کو دیکھنے کے لئے گروگرام ریلوے اسٹیشن گئے تھے۔

یہ الزام لگایا گیا کہ متوفی ٹرین کے کوچ پر چڑھنے کے دوران برقی شاک لگنے سے فوت ہوگیا مگر متوفی کے والد کی شکایت کی بنیاد پر جی آر پی پولیس اسٹیشن میں دونوں کے خلاف قتل کا کیس درج رجسٹر کیا گیا۔

شکایت گذار نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا پیر کے دن اپنے دو دوستوں کے ساتھ روانہ ہوا تھا۔اس کے دونوں دوست گھر لوٹ گئے مگر وہ نہیں لوٹا۔

انھوں نے اس کو تلاش کیا مگر پتہ نہیں چلاسکے جس کے بعد خاندان پولیس سے رجوع ہوا پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کے معائنہ میں تینوں لڑکوں کو ایک ساتھ دکھایا گیا۔