تلنگانہ

تلنگانہ جنوبی ہند میں دھان کا مرکز بن گیا:ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کاکہ کانگریس حکومت کے دوران عوام کو کئی مشکلات کا سامنا تھا تاہم تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کے بعد وزیراعلی چندرشیکھرراو کی قیادت میں ریاست میں کافی ترقی ہوئی ہے

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تلنگانہ جنوبی ہند میں دھان کا مرکز بن گیا ہے۔انہوں نے سدی پیٹ گرامین منڈل کے گاوں پلوروکا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیر موصوف نے بعض ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
کے سی آر کٹر ہندو: ہریش راو
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

انہوں نے کہا کہ پلورو گاؤں نے تمام شعبوں میں کئی طریقوں سے ترقی کی ہے۔ پچھلی کانگریس حکومت کے دوران عوام کو کئی مشکلات کا سامنا تھا تاہم تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کے بعد وزیراعلی چندرشیکھرراو کی قیادت میں ریاست میں کافی ترقی ہوئی ہے اور تلنگانہ جنوبی ہندوستان میں دھان کا مرکز بن گیا ہے۔