ایشیاء

حماس کو دہشت گرد کہنے والا اسرائیل خود دہشت گرد: مہاثر محمد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاثر محمد نے کہا ہے کہ اسرائیل دہشت گرد ہے جو کسی پچھتاوے کے بغیر فلسطینیوں کو دہشت زدہ کر رہا ہے۔

کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاثر محمد نے کہا ہے کہ اسرائیل دہشت گرد ہے جو کسی پچھتاوے کے بغیر فلسطینیوں کو دہشت زدہ کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری
اسلامی تعاون تنظیم کا غزہ کی تازہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں ہزاروں شہریوں نے جمعہ کو کوالالمپور کی قومی مسجد اور ملک بھر کی دیگر مساجد میں اسرائیل اور حماس جنگ کی مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں۔

سابق وزرائے اعظم مہاثر محمد اور محی الدین یاسین سمیت تمام سیاسی تقسیم سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور متعدد غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) نے قومی مسجد میں 1,000 پر مشتمل ہجوم سے خطاب کیا۔

زراعت اور فوڈ سیکیورٹی کے وزیر محمد صابو اور ڈپٹی یوتھ اینڈ اسپورٹس منسٹر ایڈم ایڈلی کابینہ کے کئی خدمت گزار وزراء میں شامل تھے جنہوں نے ہفتہ وار نماز جمعہ کے بعد اجتماع میں شرکت کی۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ حماس کو دہشت گرد کہنے والا اسرائیل خود ایک دہشت گرد ریاست ہے جو برسوں سے فلسطینوں کا خون بہا رہا ہے اور اسے مغرب اور امریکا کی حمایت حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پرمغرب کی خاموشی تشویش ناک ہے۔