مشرق وسطیٰ

گائے سیلفی لینے کی شوقین، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل

ترکی کی طالبہ کی اپنی گائے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بارے میں لوگوں کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا کے دور میں گائے بھی سیلفی لینے کی شوقین ہے۔

ترکی: ترکی کی طالبہ کی اپنی گائے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بارے میں لوگوں کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا کے دور میں گائے بھی سیلفی لینے کی شوقین ہے۔

جنوب مغربی قصبے سید کیمر سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی کی طالبہ اور کسان سیریف یلماز نے اپنی میلٹیم نامی گائے کو ایسی تربیت دی ہے کہ جیسے ہی وہ کیمرہ نکالتی ہیں، تو ان کی گائے ان کے پاس چلی آتی ہے۔

یلماز نے گائے کو بلائے جانے پر کیمرے کی جانب بھاگنے کی تربیت دی ہے جس کے نتیجے میں اس کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترک طالبہ نے اپنے فارم پر متعدد گائے پال رکھی ہیں اور وہ ان کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ہی صحت کا بھی خیال رکھتی ہیں۔

طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔