رقم طلب کرنے پر ہریش راؤ نے ڈاکٹر کومعطل کردیا

چندافراد نے وزیر صحت سے ملاقات کی اور شکایت کی کہ ڈرائیورنگ لائسنس کے حصول کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے ڈاکٹرمورتی رقم طلب کررہے ہیں۔ ہر یش راؤ نے اس شکایت کابرسرموقع جائزہ لیا اور ڈاکٹر مورتی کومعطل کردیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت وبہبود خاندان ٹی ہریش راؤ نے آج حیدرآبادمیں ایریا ہاسپٹل کونڈا پور کااچانک دورہ کیا۔انہوں نے ہاسپٹل کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کوفراہم کی جانے والی طبی خدمات کا جائزہ لیا۔اس دوران چندافراد نے وزیر صحت سے ملاقات کی اور شکایت کی کہ ڈرائیورنگ لائسنس کے حصول کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے ڈاکٹرمورتی رقم طلب کررہے ہیں۔

ہر یش راؤ نے اس شکایت کابرسرموقع جائزہ لیا اور ڈاکٹر مورتی کومعطل کردیا۔انہوں نے ہاسپٹل میں اس طرح کے واقعات کے اعادہ پرسخت کارروائی کاانتباہ دیا۔ وزیر صحت نے گائنوکولوجی شعبہ کا معائنہ کیااور اس وارڈمیں حاملہ خواتین کی باقاعدہ اسکیاننگ کی ضرورت پر زوردیااورکہاکہ وہ مزید دوآلٹرساؤنڈمشین روانہ کریں گے۔راؤ نے ہاسپٹل میں 60فیصد سے زائدنارمل زجگیوں پر اطمینان کا اظہار کیااورکہاکہ مستقبل میں ان اعداد وشمار میں اضافہ ہوناچاہئے۔س

تبصرہ کریں

Back to top button