حیدرآباد

دواؤں کی اسمگلنگ،گروہ گرفتار

سائبرآباد ایس او ٹی پولیس نے الفازولم اور دیگر دواوں کی اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ کو گرفتارکرلیا۔

حیدرآباد: سائبرآباد ایس او ٹی پولیس نے الفازولم اور دیگر دواوں کی اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں
آئی ٹی ملازم کے اغوا کے الزام میں بہن کے بشمول 5گرفتار
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

کتورپولیس اسٹیشن حدود میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران پولیس نے تین افرادکو گرفتار کرلیا جو ماروتی سوئفٹ کار میں یہ دوائیں لے جارہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ضبط شدہ مال کی مالیت 15 لاکھ روپے ہے۔ پولیس کو پتہ چلا کہ ناگرکرنول میں ان دواوں کی تیاری کا کام کیاجارہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ انیل گوڑ نے الفازولم کی اسمگلنگ سے حاصل کردہ رقم سے ماروتی سوئفٹ کار خریدی تھی۔پولیس ملزمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔