تعلیم و روزگار

تلنگانہ میں ٹسٹ کے انعقاد کی منظوری

کابینہ کی ذیلی کمیٹی براے تعلیمات نے تلنگانہ میں ٹیچرس ایلجبلیٹی ٹسٹ (ٹسٹ)کے انعقادکی منظوری دے دی ہے۔ ٹیچر بننے کے خواہش مندعرصہ دراز سے ٹسٹ منعقد کرنے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔

حیدرآباد: کابینہ کی ذیلی کمیٹی براے تعلیمات نے تلنگانہ میں ٹیچرس ایلجبلیٹی ٹسٹ (ٹسٹ)کے انعقادکی منظوری دے دی ہے۔ ٹیچر بننے کے خواہش مندعرصہ دراز سے ٹسٹ منعقد کرنے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔

ریاست میں جون2022 میں ٹسٹ منعقد کیاگیا تھا۔ وزیر تعلیم پی سبیتااندرا ریڈی کی زیر قیادت آج کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواتھا جس میں بعجلت ممکنہ ٹسٹ کے انعقاد کے مسئلہ پر غور وخوض کیاگیا اور اس ضمن میں محکمہ تعلیمات کوضروری ہدایات جاری کئے گئے۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ڈی ایس سی کے ذریعہ سرکاری اور ادارہ جات مقامی کے مدارس میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کی بابت اعلامیہ پر بھی غور کیا۔

ٹسٹ کے انعقاد کے بعد اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کافیصلہ کیاگیا۔عہدیداروں کو اساتذہ کی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں وزراء ٹی ہریش راؤ‘جی جگدیش ریڈی‘ اے اندرا کرن ریڈی‘ ٹی سرینواس یادو اور ستیہ وتی راتھوڑ شریک تھے۔

کمیٹی کے ان ارکان نے منااورومنابڈی /منابستی منابڈی کے کاموں میں پیش رفت کے موقف کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی نے محکمہ تعلیمات سے کہاکہ وہ منااورومنابڈی کے کاموں کو استقدامی اثر کے ساتھ مکمل کرالیں۔