روس۔یوکرین تنازعہ: سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

روس اور یوکرین کے مابین کشیدگی میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

نیویارک: روس اور یوکرین کے مابین کشیدگی میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریش نے روسی صدر سے یوکرین پر حملہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس یوکرین کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔

گزشتہ تین روز کے اندر یہ سلامتی کونسل کا تیسرا اجلاس ہے۔ سلامتی کونسل میں یوکرینی سفیر برائے اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کو جنگ سے روکنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔

اُدھر امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ نے یقین دلایا کہ روس کے خلاف اقرام متحدہ میں آج قرار داد پیش کی جائے گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button