روڈ شو اور وہیکل ریالیوں پر امتناع میں توسیع

گھرگھر مہم کے لئے 20افراد کی حد بھی جوں کی توں رہے گی۔ رات 8 تاصبح 8بجے انتخابی مہم پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ اوپن گراؤنڈ ریالیاں صرف ان میدانوں میں ہوں گی جنہیں ضلع حکام نے خاص طور پر مختص کیا ہو۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے اتوار کے دن روڈشوز‘ پدیاترا‘ سیکل اور وہیکل ریالیوں پر امتناع میں توسیع کردی لیکن ان ڈور اور آؤٹ ڈور سیاسی جلسوں کے لئے نرمی پیدا کی۔

ملک کی 5 ریاستوں اتراکھنڈ، اترپردیش، گوا، منی پور اور پنجاب میں اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے۔

آئی اے این ایس کے بموجب الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی) نے کووڈ کی صورتحال میں سدھار اور انتخابی مہم کے لئے کم وقت رہ جانے کے مدنظراتوار کے دن نظرثانی کردہ رہنمایانہ خطوط جاری کیں۔

روڈ شوز، پدیاترا، سیکل، بائیک ریالیوں اور جلوسوں پر امتناع برقرار ہے۔

گھرگھر مہم کے لئے 20افراد کی حد بھی جوں کی توں رہے گی۔ رات 8 تاصبح 8بجے انتخابی مہم پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ اوپن گراؤنڈ ریالیاں صرف ان میدانوں میں ہوں گی جنہیں ضلع حکام نے خاص طور پر مختص کیا ہو۔

کمیشن نے متعلقہ ریاستی حکام کو ہدایت دی کہ عملہ کی خاطرخواہ تعداد تعینات کی جائے۔ منتظمین کوچاہئیے کہ وہ سماجی دوری یقینی بنائیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button