رویندرجڈیجہ سی ایس کے کیلئے 150 واں میاچ کھیلیں گے

سی ایس کے کے لئے اب تک صرف دو کھلاڑیوں نے ہی یہ کارنامہ انجام دیاہے۔ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جہاں 217 میچ کھیلے ہیں وہیں سریش رینا نے 200 میچوں میں سی ایس کے کی نمائندگی کی ہے۔

ممبئی: چینائی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کپتان رویندر جڈیجہ ہفتہ کو یہاں ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی اسٹیڈیم میں چنئی کے لئے اپنا 150 واں آئی پی ایل میچ کھیلیں گے۔ چنئی ہفتہ کو 2022 آئی پی ایل کے 17ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میدان میں اترے گی۔ فی الحال دونوں ہی ٹیموں نے سیزن میں جیت کا کھاتہ نہیں کھولاہے۔

سی ایس کے کے لئے اب تک صرف دو کھلاڑیوں نے ہی یہ کارنامہ انجام دیاہے۔ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جہاں 217 میچ کھیلے ہیں وہیں سریش رینا نے 200 میچوں میں سی ایس کے کی نمائندگی کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سی ایس کے کے ساتھ جڈیجہ کا سفر 2012 میں شروع ہوا تھا۔ پچھلی ایک دہائی کے دوران، وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی سے ایک سینئر کھلاڑی کے طورپر تیارہوئے ہیں۔

سپر کنگز کے ساتھ اپنے سفر میں انہوں نے ایک اور اہم سنگ میل حاصل کیاتھا، جب دھونی نے آئی پی ایل 2022 سیزن کے آغاز سے ایک دن قبل انہیں کپتانی سونپ دی تھی۔ اسٹار آل راؤنڈر آئی پی ایل میں سی ایس کے کے تیسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں۔ وہ اب تک 149 میچوں میں 110 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ وہیں انہوں نے1523 رنز بھی بنائے ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button