بھارت

ملک نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی قیادت میں جمعہ کو ایک مشکور قوم نے آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کی 132 ویں یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی قیادت میں جمعہ کو ایک مشکور قوم نے آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کی 132 ویں یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
صدر مرمو کی حیدرآباد آمد
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
انڈیا اتحاد اگر بہن مایاوتی کو وزیر ِاعظم کا چہرہ بناکر پیش کرے تو یقینی طور پر زعفرانی پارٹی کا صفایہ ہوجائے گا
مودی کی تیسری میعاد کیلئے کرناٹک کی 102 سالہ خاتون کی پدیاترا (ویڈیو)

خاص تقریب کا اہتمام پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کے سامنے کیا گیا۔ محترمہ مرمو نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کئی دیگر مرکزی وزراء اور معززین نے بھی آئین کے معمار کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کرنے کے لیے ہزاروں لوگ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں بھی پہنچے۔ اس موقع پر مجسمے کے سامنے بدھ مت کے منتر وں کا جاپ بھی کیا گیا۔

قبل ازیں، محترمہ مرمو نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’ہمارے آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر، میں تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر امبیڈکر کو علم کی علامت اور غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل شخصیت قرار دیا۔

ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ وہ دانشورانہ املاک، فقیہ، سماجی مصلح اور ایک سچے قوم پرست تھے۔

انہوں نے قانون کی حکمرانی کے لیے زندگی بھر جدوجہد کی اور مساوات لانے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ’’قابل احترام بابا صاحب کو لاکھوں سلام، جنہوں نے سماج کے محروم اور استحصال زدہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی، ان کی یوم پیدائش پر شت شت نمن۔ جئے بھیم۔‘‘

ملک کے مختلف حصوں میں بھی ڈاکٹر امبیڈکر کا یوم پیدائش منائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی