حیدرآباد

ریاض میں حیدرآبادی طالب علم فوت

حیدرآبادکے 16سالہ ایک کمسن طالب علم جو مشتبہ بخار میں مبتلا تھے‘ سعودی عرب کے شہر ریاض کے ایک ہاسپٹل میں دوران علاج فوت ہوگئے۔

حیدرآباد: حیدرآبادکے 16سالہ ایک کمسن طالب علم جو مشتبہ بخار میں مبتلا تھے‘ سعودی عرب کے شہر ریاض کے ایک ہاسپٹل میں دوران علاج فوت ہوگئے۔

خاندان کے ذرائع کے مطابق ریاض کے انڈین انٹرنیشنل اسکول میں 11 ویں جماعت کے طالب علم محمدعبدالحئی پاشاہ مشتبہ بخار میں مبتلاتھے.

انہیں جمعہ کے روز مقامی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھاتاہم وہ منگل کے روز دوران علاج فوت ہوگئے۔

نمازجنازہ وہی چہارشنبہ کے روز ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی۔پاشاہ کے والدعبدالغفاریاقوت پورہ کے رہنے والے ہیں۔