دہلی

منی پور کے واقعات کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور کے واقعہ پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن کے سوالوں کے درمیان اس واقعہ پر سخت موقف اختیار کیا اور کہا کہ منی پور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مہذب معاشرے کے لئے شرمناک ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور کے واقعہ پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن کے سوالوں کے درمیان اس واقعہ پر سخت موقف اختیار کیا اور کہا کہ منی پور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مہذب معاشرے کے لئے شرمناک ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
انڈیا اتحاد اگر بہن مایاوتی کو وزیر ِاعظم کا چہرہ بناکر پیش کرے تو یقینی طور پر زعفرانی پارٹی کا صفایہ ہوجائے گا
مودی کی تیسری میعاد کیلئے کرناٹک کی 102 سالہ خاتون کی پدیاترا (ویڈیو)

اس لیے ان واقعات کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

مسٹر مودی نے مانسون اجلاس کے آغاز سے عین قبل آج نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”میں جمہوریت کے مندر میں کھڑا ہوں اور منی پور میں جو واقعہ سامنے آیا ہے وہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے شرمناک ہے۔

یہ گناہ کرنے والے کون ہیں، کتنے ہیں، یہ اپنی جگہ ہے، لیکن اس کی وجہ سے ملک کے 140 کروڑ لوگوں کو شرمندگی محسوس کرنی پڑ رہی ہے، ان واقعات کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔”

ریاستی حکومتوں سے اس طرح کے واقعات کو روکنے اور خاص طور پر خواتین کے خلاف جرائم پر سخت موقف اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "میں تمام وزرائے اعلیٰ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی ریاستوں میں امن و امان کو مضبوط بنائیں اور خاص طور پر خواتین کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کریں۔

سیاست سے اٹھ کر خواتین کا احترام کیا جانا چاہیے۔

میں ہم وطنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ خواتین کے احترام کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے اور منی پور کی بیٹیوں کے ساتھ جوہوا وہ قطعی معاف نہیں کیا جائے گا۔”

قبل ازیں انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر پارلیمنٹ کو چلانے میں تعاون کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "یہ ساون کا مقدس مہینہ ہے اور جمہوریت کے مندر میں نیک کام کرنے کے لیے اس سے بہتر کوئی موقع نہیں ہو سکتا، مجھے یقین ہے کہ تمام معزز اراکین پارلیمنٹ اس اجلاس کو عوامی مفاد میں استعمال کریں گے اور پارلیمنٹ کی جو ذمہ داری ہے انہیں پورا کیا جائے گا”۔