ریڈ لائٹ نظر انداز نہ کریں اور محفوظ رہیں، سائبرآباد ٹریفک پولیس کا ٹویٹ

اس ویڈیو کے ساتھ ٹریفک پولیس نے لکھاکہ صرف حادثات کے رونما نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حادثہ نہیں ہوگا۔عوامی مفاد میں سائبرآباد ٹریفک پولیس نے یہ ویڈیو جاری کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد ٹریفک پولیس نے مشورہ دیا کہ سڑک پر نظرآنے والی ریڈ لائٹ (سرخ بتی)کو نظراندازنہ کریں اور محفوظ رہیں۔سائبرآباد ٹریفک پولیس نے اس سلسلہ میں ٹوئیٹ کیا۔اس ٹوئیٹ کے ساتھ اس نے حادثہ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

اس 27سکنڈ کی ویڈیو میں ریڈ لائٹ کو نظرانداز کرنے کے نتیجہ میں پیش آئے سڑک حادثہ کو پیش کیاگیا۔یہ حادثہ وائی جنکشن کوکٹ پلی میں پیش آیا جہاں ریڈ لائٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے چوراہے پر ایک بائیک سوار جارہا تھا کہ اسی دوران مخالف سمت سے دوسرا موٹرسائیکل سوار آرہا تھااور دونوں بائیکس کی ٹکر ہوگئی۔

حادثہ کے بعد دونوں موٹرسائیکل سوار سڑک پر گرپڑے۔دریں اثنا وہاں سے ایک ٹرک جارہا تھا۔اس ٹرک کے ڈرائیور نے بریک لگانے کی کوشش کی تاہم کچھ دور تک وہ ایک بائیک اور اس کے سوار کو دھکیلتا ہوا لے گیا اور پھر گاڑی رک گئی۔

اس ویڈیو کے ساتھ ٹریفک پولیس نے لکھاکہ صرف حادثات کے رونما نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حادثہ نہیں ہوگا۔عوامی مفاد میں سائبرآباد ٹریفک پولیس نے یہ ویڈیو جاری کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button