ریڈ کراس کا سرور ہیک

آئی سی آر سی کے ڈائرکٹر جنرل رابرٹ مارڈینی نے کہا کہ ہم سب حیران ہیں کہ اس طرح کی خالص انسانی معلومات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہےاور ان سے چھیڑ چھاڑ کی جا سکتی ہے۔

جنیوا۔ 20 جنوری (یو این آئی) ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) نے کہا ہے کہ ہیکرس نے 515000 سے زیادہ انتہائی غیر محفوظ لوگوں کی معلومات والے سرور کو ہیک کر لیا ہے۔

سی این این نے چہارشنبہ کے روز تنظیم کے حوالہ سے بتایا کہ ہیکرس نے نقل مکانی یا آفت کی وجہ سے جدا ہونے والے خاندانوں کو جوڑنے والے پروگرام کے سسٹم کو ہیک کر لیا ہے۔

آئی سی آر سی کے ڈائرکٹر جنرل رابرٹ مارڈینی نے کہا کہ ہم سب حیران ہیں کہ اس طرح کی خالص انسانی معلومات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہےاور ان سے چھیڑ چھاڑ کی جا سکتی ہے۔

اس ڈیٹا میں دنیا کے 60 ممالک میں مختلف معاشروں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی معلومات شامل ہیں جن کا استعمال ریڈ کراس آفات کے وقت سب سے پہلے راحت پہنچانے کے لیے کرتا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button