زندگی غیر متوقع ہے۔ کوہلی کا شین وارن کی موت پر پیغام

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے شین وارن کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں برائن لارا نے کہاکہ میرا دل ٹوٹ گیاہے اور میں بے آواز ہوں۔

جمائیکا: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے شین وارن کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں برائن لارا نے کہاکہ میرا دل ٹوٹ گیاہے اور میں بے آواز ہوں۔

برائن لارا نے کہاکہ میں لفظی طورپر نہیں جانتاکہ اس صورتحال کا خلاصہ کیسے کروں، میرا دوست چلاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اب تک کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔ برائن لارا نے شین وارن کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ شین وارن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ اسی دوران ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن کی موت پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ زندگی انتہائی غیرمتوقع ہے۔

ویراٹ کوہلی نے شین وارن کے کرکٹ کے دنوں کی یادگار تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ان کی موت پر تعزیتی پیغام بھی تحریر کیا۔ کوہلی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ میں اپنے ایک عظیم کھلاڑی اور ایک ایسے شخص کے گزرنے پر اپنے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا جس کو میں کرکٹ کے میدانوں سے باہر بھی جانتا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کرکٹ کی گیند کو ٹرن کرنے والے بہترین کھلاڑی کی روح سکون میں ہو۔ ہندوستانی ٹیم کے ایک اور اسٹار کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے بھی شین وارن کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ہربھجن نے کہاکہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ شین وارن اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔

ہربھجن سنگھ نے کہاکہ ان کی موت کا سن کر میں مکمل طورپر بکھر گیا ہوں، شین وارن میرا ہیرو تھا۔ شین وارن کی موت پر دنیا بھر میں ان سے محبت کرنے والے شائقین کرکٹ اور کھلاڑی بہت افسردہ ہیں اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیویڈ وارنر نے شین کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ایک لیجنڈ کو کھو دیا۔ وارنر نے کہاکہ شین نہ صرف آسٹریلیا بلکہ دنیا بھر کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔

وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔ شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹسٹ میاچس میں 708 وکٹیں لی ہیں۔ شین وارن نے 194 ونڈے انٹرنیشنل مقابلوں میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

تبصرہ کریں

Back to top button